گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروگرام شروع کرنیکا اعلان 

گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروگرام شروع کرنیکا اعلان 
کیپشن: Google announced to start AI program in Pakistan

ایک نیوز:ایس آئی ایف سی کی معاونت سےگوگل نے پاکستان میں اے آئی سٹارٹ آپس کو فروغ دینےکے عزم کا اظہار کیا ہے۔
گوگل فارسٹارٹ آپس نے پاکستان اور ایشیا پیسیفک میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس کے فروغ کے لیے اے آئی اکیڈمی کے نام سے ایک پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، گوگل فار سٹارٹ آپس کا مقصد دنیا بھر میں ترقی پذیر، متنوع اوردیگرسٹارٹ اپ کمیونٹیز کی مدد کرنا ہے، اے آئی اکیڈمی کا قیام گوگل کروم بک انیشیٹو کی پہلی کامیابی ہے جس کے بعد مزید پراجیکٹس کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
  پاکستان میں اس اقدام کا مقصد ایس آئی ایف سی کی مدد سے سرحد پار نئی شراکت داریوں کو جنم دینا ہے جوجدید خیالات اور وسائل کے تبادلے سےاے آئی کی دنیا میں انقلاب برپا کر سکیں گی، ان سٹارٹ آپس کے ذریعے پاکستان کو ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی کی ترقی کے لیے عالمی مرکز بننے میں مدد ملے گی، اس پروگرام کے تحت عالمی ماہرین کی زیرنگرانی 20 سے زیادہ سٹارٹ آپس اے آئی پر مبنی مختلف پراڈکٹس تیار کریں گے۔
  گوگل فارسٹارٹ آپس کے اکاؤنٹ میں $350,000 تک کا کلاؤڈ کریڈٹ بھی شامل کیا جائے گا جو سٹارٹ اپ کے فنڈز کے طور پر استعمال کیا جائے گا ، گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نےگوگل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ نیا اے آئی اکیڈمی پروگرام پورے ایشیا پیسیفک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے گوگل کے عزم کا ثبوت ہےہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہونے کے ناطے مقامی سٹارٹ آپ کمپنیوں اور ایشیا پیسیفک خطے میں اے آئی کے نظام کو مزید مضبوطی بخشنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔