تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری  

Aug 18, 2023 | 23:52 PM

 پی  این این : شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عمران خان پر درج ہونیوالے مقدمات سے متعلق غور کیا گیا ، اجلاس کے شرکاء مقدمات کے بہترین انداز میں پیروی کرنے پر قانونی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا .

  اجلاس کے دوران سائفر اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ 

مزیدخبریں