موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کر دی

Aug 18, 2023 | 23:42 PM

ایک نیوز :محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شمال مشرقی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ہفتہ کے روز موسم اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، صبح کے اوقات میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
دیر،سوات، ایبٹ آباد ، کوہاٹ اورمالاکنڈ میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔،سیالکوٹ،نارووال،راولپنڈی،چکوال،مری اورگلیات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں