ایک نیوز :نگران وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق سندھ کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی تبدیل کردیا گیا ۔ شکیل قادر خان نئے چیف سیکرٹری بلوچستان ہوں گے اس سے پہلے وہ ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تھے۔
ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سیکرٹری کابینہ تعینات کردیا گیا، کامران علی افضل اس سے پہلے ڈی جی سول سروس اکیڈمی تعینات تھے ،گریڈ 21 ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ساجد بلوچ اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات، سیکرٹری انچارج وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزات داخلہ تعینات کردیا گیا گیا ،ایڈمنسٹریٹیو سروس کےگریڈ 22 کے حسن ناصر جامی کو سیکرٹری آبی ذخائر سے ہٹا دیا گیا ،حسن ناصر جامی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات، ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداور مومن آغا کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت پیٹرولیم تعینات کردیا گیا، ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے کیپٹن ر محمد محمود کو سیکرٹری پیٹرولیم سے تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی تعینات کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعنیات کردیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے سید آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسم تبدیلی تعینات کردیا گیا ۔پولیس سروس گریڈ 22 کے اے ڈی خواجہ سیکرٹری انسانی حقوق تعینات۔ اے ڈی خواجہ اس سے پہلے نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ تعینات تھے۔ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کےحمیرہ احمد سیکرٹری قومی ورثہ ثقافت تعینات کردیا گیا ۔ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے سید سید علی مرتضی کو سیکرٹری داخلہ کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری وزارت آبی وسائل تعنیات کردیا گیا ۔گریڈ 22 کے ڈاکٹر ارم انجم خان سیکرٹری میری ٹائمز آفیئرز تعینات۔