ایک نیوز :خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ بزرگ شخص نے 55 سالہ خاتون سے شادی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی مانسہرہ کے گراتھلی جیوری کے رہائشی ہیں جنہوں نے 55 سالہ دلدار بی بی سے چوتھی مرتبہ نکاح کیا ہے۔عبدالحنان کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال ہے جب کہ عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں جن میں 6 بیٹے، 6 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں۔
عبد الحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اورولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی۔سوشل میڈیا پر عبد الحنان اور دلدار بی بی کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہیں دلہن کو ہاتھ میں گجرے پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔