حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کا الزام،2صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا

حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کا الزام،2صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا
کیپشن: Accused of conspiracy to kill Hasina Wajid's son, 2 journalists sentenced to 7 years in prison

 ایک نیوز :بنگلا دیش کی عدالت نے وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کے الزام میں اخبار کے دو سابق سینیئر  ایڈیٹرزکو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
  بنگلا دیشی پراسیکیوٹر کے مطابق ڈھاکا کی عدالت کی جانب سے 88 سالہ شفیق الرحمان اور 70 سالہ محمود الرحمان کو ان کی غیرموجودگی میں7،7  سال قید کی سزا سنائی گئی۔پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں سابق ایڈیٹرز کے ساتھ 3 اور افراد کو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کے الزام میں شفیق الرحمان کو 2016 اور محمود الرحمان کو 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا، دونوں افراد کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سے دونوں وطن واپس نہیں آئے۔

رپورٹس کے مطابق باقی کے تینوں ملزمان بھی الزام لگنے کے بعد سے مفرور ہیں۔