ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی تحریک انصاف کی علیحدگی کے بعد انکی بیٹی ایمان مزاری کافی وقفے کے بعد ٹویٹر پرسرگرم ہو گئیں۔
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ سے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے اسلام آباد لانگ مارچ کی ویڈیو شیئر کردی ۔
واضح رہے کہ سانحہ 9مئی کے بعد سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بیمار والدہ کی دیکھ بھال کے باعث تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔کیسزکی سماعت کے دوران شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری والدہ کے ساتھ ساتھ رہیں۔