تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا سلسلہ جاری 

Aug 18, 2023 | 20:45 PM

ایک نیوز :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں لوگوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ پرویز خٹک کی موجودگی میں کئی افراد نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا اگلے سال فروری میں بھی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہےاور آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی نظر نہیں آرہی۔


دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔ نئی جماعت تحریک انصاف پارلیمنٹرینز 19اگست کو پہلے جلسے کے ساتھ اپنی سیاست کا آغاز کرے گی، جلسے کے تمام انتظامات پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کا آفیشل ترانہ پشتو زبان میں جاری کر دیا گیا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد اس جلسے میں شرکت کرے گی۔

مزیدخبریں