ایک نیوز : خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کیلئے نام سامنے آگئے ۔
تفصیلات کےمطابق کابینہ اراکین میں آصف رفیق آفریدی اور ڈاکٹر سرفراز علی شاہ ، ڈاکٹر نجیب اللہ اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں ۔
پرانی نگران کابینہ کے چار اراکین بھی کابینہ میں شامل ہیں، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گی، ڈاکٹر ریاض انور اور مسعود شاہ بھی کابینہ میں شامل ہوں گے کابینہ نو وزرا، دو مشیروں اور ایک معاون خصوصی پر مشتمل ہوگی ۔
دوسری جانب نگران سندھ کابینہ کے ارکان کے نام فائنل ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق ماہر تعلیم رعنا حسین ،ڈاکٹر جنید علی شاہ ،ڈاکٹرسعد خالداورحارث نواز کو نگران کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر سعد خالد کا کہنا ہے کہ مجھے بھی خبر ملی ہے کہ وزیر صحت سندھ بنایا جارہا ہے۔یاد رہے ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو 2013 میں تمغہ امتیاز سے نوازا جاچکا ہے۔