نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا

Aug 18, 2023 | 20:00 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کےمطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے ،سابق وزیراعلیٰ جام کمال سابق وزرا اور ارکان اسمبلی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ شخصیات اور عمائدین موجود تھے۔

نگران وزیراعلی  علی مردان ڈومکی کا نام حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر تجویز کیا ۔ علی مردان ڈومکی کی تعیناتی کیلئے سمری گذشتہ رات گورنر ہاؤس ارسال کی گئی تھی۔ بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا معاملہ اسمبلی تحلیل کے چھٹے روز حل ہوگیا علی مردان ڈومکی نواب اکبر بگٹی کے نواسے اور سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں ۔ سبی کے علاقے لہڑی سے ان کاتعلق ہے ۔ علی مردان ڈومکی 1972 میں پیدا ہوئے ۔ 2002 سے 2005 تک ناظم لہڑی 2005 سے 2010 تک ڈسٹرکٹ ناظم سبی رہے۔

 اس موقع پرنگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کہا کہ  انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،   انتخابات وقت پر ہوں گے، شفاف انتخابات کرانے کے لیے اقدامات کریں گے،ایک دو روز میں کابینہ کا فیصلہ کر لیں گے، وڈھ کے مسئلہ بات چیت کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں