پیٹرول بم کے بعدمہنگائی کاراج،چینی من مانی قیمت پر فروخت

پیٹرول بم کے بعدمہنگائی کاراج،چینی من مانی قیمت پر فروخت
کیپشن: Inflation after petrol bomb, Chinese sell at arbitrary price

ایک نیوز:ملک میں پیٹرول بم کے بعد اشیاخورونوش کی قیمتیں دوگناہو گئیں۔دکانداروں نے چینی کی قیمتوں میں بھی من مانااضافہ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ شہر میں چینی کی قیمت کو کنٹرول نہ کر سکی ،پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی 160 روپے میں بکنے لگی۔32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری 15 ہزار سے 15 ہزار 200 روپے میں بیچی جارہی ہے، شوگر ملز ریٹ 14 ہزار 200 سے 14 ہزار 400 روپے فی 100 کلو ہے۔گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کے جواز پر نئے کرشنگ سیزن سے چینی مہنگی کی گئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے چینی 60 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ واراعدادوشمارجاری کردیئے۔گزشتہ ہفتے کےدوران مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد کا مزید اضافہ،سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 27.57 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کےدوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور12 کی قیمتیں برقراررہیں۔

رپورٹ کے مطابق 200 گرام سرخ مرچ کا پیکٹ 28 روپے ،چاول 12 روپے، لہسن 20 روپے، چینی 6 روپےاورگڑ7 روپے ،زندہ مرغی 12 روپے، دال مونگ 6 روپے، دال مسور3 روپے فی کلومہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق کیلے 4 روپے اورانڈے 5 روپے فی درجن، دال ماش 13 روپے کلو مہنگی،ایل پی جی گھریلوسلنڈر17 روپے، 390 گرام پاوڈردودھ 8 روپے مہنگاہوا۔گزشتہ ہفتے پیاز، چائے، آلو، ماچس کی ڈبی اورسگریٹ بھی مہنگے ہوئے۔
ٹماٹر19 روپے، لکڑی 5 روپے فی من، 20 کلوآٹے کا تھیلا 6 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔5 کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 51 روپے، ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 12 روپے سے زائد سستا ہوا۔