سعودی ولی عہد کی ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات

سعودی ولی عہد کی ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات
کیپشن: سعودی ولی عہد کی ایران کے وزیرخارجہ سے ملاقات

ایک نیوز :سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی جدہ میں ملاقات ہوئی ۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ جمعے کو ہونے والی ملاقات ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی ہے، جو دراصل مارچ میں ہونے والے معاہدے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا مملکت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ملاقات میں دونوں حکام نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران حالیہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات بھی زیر غور آئے۔وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جانب سے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔