سانحہ جڑانوالہ پاکستان کو بدنام کرنےکی سازش ہے،اسلم گل

Aug 18, 2023 | 18:06 PM

ایک نیوز:پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کاکہنا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ پاکستان کو عالمی فورم پر بدنام کرنیکی سازش ہے۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل کی پریس کانفرنس، فائزہ ملک، علامہ یوسف اعوان ،نسیم سہوےرا،ایڈون سہوترا،عاصم عدنان بھی ہمراہ تھے ۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل  کاکہنا تھاکہ جڑاںوالہ کے نا گہانی واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔دین اسلام اور 73ء کا ائین اقلیتوں کا تحفظ کرتا ہے۔ مسیحی بہن بھائی وفاق پاکستان کی ترقی میں برابر شامل ہیں۔قرآن پاک کی بیحرمتی پر پولیس کو شکایت کی جاتی ۔مگر بعض افراد نے شرارت کر کے چرچوں پر ہلہ بولا گیا۔مسیحیوں کے گھر اور سامان جلایا گیا۔اسلام میں اسکی اجازت نہیں چیئرمین بلاول بھٹو،اصف زرداری اور پارٹی کی طرف سے اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔

چودھری اسلم گل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں جس کی وجہ سے وہ بدنام ہے۔مسیحیوں کی مقدس کتاب اور گھر جلانا بہت بڑی سازش ہے۔نگراں وزیر اعظم ، آرمی چیف سمیت سب اس سانحہ پر دکھی ہیں ۔مسیحی مسلم یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان کی سلامتی یک جہتی میں ہے۔بعض قوتیں اقوام عالم میں پاکستان کو آگے بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتیں ۔

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل  کاکہنا تھاکہ انجیل بھی الہامی کتاب ہے۔ہم کسی مقدس کتاب کی بیحرمتی برداشت نہیں کر سکتے۔قرآن پاک کی بیحرمتی کرنیوالوں اور چرچ جلانے والوں  کو کڑی سزا ملی چاہیے۔یہ واقعہ پاکستان کو دنیامیں تنہا کرنیکی سازش ہے۔

مزیدخبریں