ایک نیوز :نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی ، برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور عوام سے عوام کے روابط میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔نگران وزیر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو پاکستان میں تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا،دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔