عالمی مارکیٹ میں سونا سستا،پاکستان میں مہنگا ہوگیا

Aug 18, 2023 | 17:31 PM

ایک نیوز: رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں مزید مہنگا ہوگیا۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 93 ہزار 158 روپے ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کی کمی سے 1894 ڈالر کا ہوگیا ۔

مزیدخبریں