ایک نیوز :نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم قیادت نے اسلام آباد جلسہ گاہ کی جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا گزشتہ رات پی ٹی ایم قیادت سے کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں پی ٹی ایم قیادت نے اسلام آباد جلسہ گاہ کی جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا۔ پی ٹی ایم لاہور، پشاور اور دیگر شہروں سے گرفتار کارکنان کو سختی سے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ میں پی ٹی ایم قیادت کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکر گزار ہوں۔
قبل ازیں نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی وزارت داخلہ پہنچے جہاں انہوں نے وزارت داخلہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ سمیت دیگر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔وزارت داخلہ آمد پر نگران وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔نگران وزیر داخلہ کی وزارت کے سینئر افسران سے تعارفی ملاقات بھی ہوئی ، وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پی ٹی ایم کا قافلہ اسلام آباد میں داخل،
— Faisal Khan (@KaliwalYam) August 18, 2023
امید ہے پرامن لوگوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج نہیں ہوگا pic.twitter.com/AQTilyU6Mq
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے،ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہ دی جائے گی،ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا،کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔نگران وزیر داخلہ کے حکم پر نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی۔