رنگ بدلنےوالابیک پینل، Vivo نے نیا فون متعارف کرادیا 

Aug 18, 2023 | 17:01 PM

ایک نیوز:رنگ بدلنے والا بیک پینل، جدید  ٹیکنالوجی اور سستا ترین، Vivo نے نیا فون متعارف کرادیا ۔


 رپورٹ کے مطابق   خوبصورت ترین لائٹ بیزل ،   Vivo V29e  میں 50MP کا ہوگا سیلفی کیمرہ، Vivo V29e کو  دینابھر میں جلد لانچ کیا جانیوالا ہے ۔ وی 29 e کے کیمرہ فیچرس  کمال کے ہیں ۔ Vivo V29e میں ڈیوول ریئر کیمرے کے ساتھ کلر چینجنگ بیک پینل بھی  ملے گا۔ 

Vivo V29e کے لیے جاری کردہ ٹیزر کے مطابق اس فون کے پچھلے حصے میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دستیاب ہوگا۔ اس سیٹ اپ کا پرائمری کیمرہ 64MP کا ہوگا۔ ساتھ ہی OIS یعنی آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کے لیے بھی سپورٹ ملے گی۔ سیلفی اور ویڈیو چیٹنگ کے لیے فون کے فرنٹ میں 50MP کیمرہ دیا جائے گا۔


واضح کیا جاتا ہے کہ موبائل اسکرین 58.7 ڈگری  تک گھوم سکتی ہے۔  یہ 90 ہزار کے قیمت کے ٹیگ میں سب سے پتلا 3D کروڈ اسکرین والا فون ہوگا۔فون کے چاروں طرف انتہائی پتلی بیزلز دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، فون کے پچھلے پینل میں رنگ تبدیل کرنے والا گلاس پینل ملے گا۔ اسے ٹیزر میں آرٹسٹک ریڈ اور آرٹسٹک بلیو کلر آپشنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، رنگ تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی آرٹسٹک ریڈ ویرینٹ کے لیے خصوصی ہوگی۔
 رپورٹ کے مطابق یہ فون اسنیپ ڈریگن 480 5G یا Snapdragon 480+ 5G پروسیسر، اینڈرائیڈ 13 پر مبنی FunTouchOS 13، 4,600mAh بیٹری اور 80W چارجنگ سپورٹ کے ساتھ  دستیاب  ہے۔

مزیدخبریں