ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لنکن پریمئیر لیگ میں ڈمبولا اورا کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ باؤلر حسن علی بدقسمتی سے گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد انکی ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔
حسن علی نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا،مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے فینز سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔