ایک نیوز: پاکستان میں موجود امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول پاکستان کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی قونصل کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں کہا گیا کہ 727 دن، 32 اضلاع اور ان گنت یادیں لیے امریکی جنرل قونصل پاکستان کو خیر باد کہہ رہیں۔
امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیول نے گورنر بلیغ الرحمان سے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں تعلیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے سبکدوش ہونے والے امریکی قونصل جنرل کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
گورنز پنجاب نے امریکی ریاست کیلیفورنیا اور پنجاب کو ’سسٹر اسٹیٹس‘ قرار دینے کے معاہدے میں ولیم مکانیول کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبے میں امریکا کا تعاون قابل تعریف ہے۔