دبئی: ویزا،سرکاری دستاویزات میں جعلسازی پر 10 سال قید

Aug 18, 2023 | 15:53 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: دبئی میں ویزا کاغذات ، پی آر یا کسی بھی سرکاری دستاویز میں جعلسازی پر 10 سال قید ہوگی ۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پر آگہی مہم کا آغاز  کردیا، مہم میں بتایا گیا ہےکہ دبئی میں ویزا کاغذات ، پی آر یا کسی بھی سرکاری دستاویز میں جعلسازی پر 10 سال قید ہوگی ۔دبئی  پبلک پراسیکیوشن اتھارٹی کا کہنا ہےکہ قانون توڑنے کی نیت سے ویزا، رہائشی اجازت نامہ یا ان سے متعلق کسی اور سرکاری دستاویز کی جعلسازی پر جرمانہ اور 10 سال تک قید ہے۔جرمانے کا اطلاق صرف ان لوگوں پر نہیں ہوتا جو دستاویزات کی جعلسازی کرتے ہیں بلکہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جو  جاب بوجھ کر اپنے دستاویزات میں ردوبدل کرا تے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں 10,576 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ جو لوگ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے، وہ لوگ جنہوں نے رہائشی اجازت نامے یا ویزا جعلی بنائے، سرکاری اجازت نامے کے بغیر کسی دوسری کمپنی کے لیے کام کرنے والے لوگ اور جن کے رہائشی ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی ان سب کیخلاف مقدمہ چلایا گیا۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جو وزٹ ویزا پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے ان کیخلاف بھی مقدمہ چلایا گیا۔

مزیدخبریں