ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تھانہ لوئر مال کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے تھانہ کے مختلف سیکشن، کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ چھت اور بیسمنٹ کا بھی وزٹ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا اور مشین سے خود ٹوکن لیا۔
فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کے بارے ای میل کے ذریعے بھی سائلین کو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کردی۔ انہوں ںے کہا کہ ایف آئی آر ای میل کے ذریعے بھی ملے گی۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے لاک اپ اور کانسٹیبلز کے کمروں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے 2 روز میں تھانہ لوئر مال کی اپ گریڈیشن کا جامع پلان طلب کرلیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے تھانہ لوئر مال کی تاریخی عمارت کو محفوظ اور بہتر بنانے کیلئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے تھانہ لوئر مال کی تزئین و آرائش کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے نگران وزیر اعلٰی کو بریفنگ دی۔