شاہد آفریدی اورسنیل شیٹھی کی ملاقات ،ویڈیو وائرل

Aug 18, 2023 | 15:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: قومی ٹیم کےسابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی کی بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ اور بالی ووڈ سٹارز مداحوں کی توجہ کرتے ہیں جب یہ دونوں سٹارز پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھتے ہوں تو  مداح بھیایسی ملاقات کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ایسی ہی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹ کے سٹار شاہد آفریدی اور بالی ووڈ ہیرو سنیل شیٹی ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دنیائے کرکٹ کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ہمیشہ سے میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں، ان کی بلے بازی کے جارحانہ انداز نے ان کو دنیا بھر میں شہرت دلائی۔
بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹی اس وقت مقبولیت حاصل کرچکے تھے جب شاہد آفریدی نے عالمی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔ سنیل شیٹھی بھی کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سیلیبریٹی کرکٹ لیگ میں ممبئی ہیروز ٹیم کے کپتان ہیں، کرکٹ سے ان کا لگائو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ان دونوں ستاروں کی امریکا کے ایک ریستوران میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا گیا۔


مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ویڈیو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹی کو خوشگوار ماحول میں گپیں مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، شاہد آفریدی سنیل شیٹی سے کہہ رہے ہیں، ‘آپ کو ٹی وی پر دیکھا ہے۔’سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس ملاقات میں اپنی بیٹیوں کو بھی سنیل شیٹی سے متعارف کروایا۔
پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ دنیا بھر میں دونوں سٹارز کے چاہنے والوں نے اس ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہ اس  پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں