ایک نیوز:پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنےپر 3 افسران کو جرمانہ اور شوکاز نوٹس کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت کی ٹرائل کورٹ کے جرمانے اور شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس راحیل کامران نے پنجاب حکومت سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو ٹرائل کورٹ نے 50،50ہزار روپے جرمانہ اور شوکاز نوٹس کیا تھا جس کو پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس افسران کو شوکاز نوٹس اور جرمانہ کیا،ٹرائل کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کیا،عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
دوران سماعت عدالت میں پرویز الہٰی کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے ٹرائل کے حکم کے حکم امتناعی میں 22 اگست تک توسیع کردی۔عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔