24 گھنٹےمیں رجسٹری نہ ہوئی توعملےکیخلاف محکمانہ کارروائی ہو گی،ڈی سی لاہور

Aug 18, 2023 | 15:16 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نےڈپٹی کمشنر دفتر  کےمختلف برانچز کا سرپرائز دورہ کیا اور کہا کہ 24 گھنٹے میں رجسٹری سائلین کو واپس نہ ہوئی تو محکمانہ کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے رجسٹری برانچ، ڈومیسائل برانچ، ریکارڈ روم، ڈائری اینڈ ڈسپیچ برانچ کو چیک کیا،ڈی سی لاہور نے رجسٹری برانچ میں عملہ کی موجودگی،سائلین سے براہ راست فیڈ بیک لیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ تمام سب رجسٹرار دفتری اوقات میں ہر صورت موجود رہیں گے،عملہ کی 100 فیصد حاضری یقینی نہ بنانے والے سب رجسٹرار کے خلاف کارروائی ہو گی،سائلین کو رجسٹری کی دستاویزات 24 گھنٹے کے اندر یقینی طور واپس کیے جائیں،عوام سے گزارش ہے کہ رجسٹری کے حوالے سے مسئلہ ہو تو براہ راست میرے دفتر آئیں۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  نے مزید کہا کہ رجسٹری التواء کا شکار کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،غفلت برتنے والے افسران کو رعایت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں