جڑانوالہ جلاؤ گھیراؤ میں کتنے چرچ اور مکانات کو نذر آتش کیا گیا؟ رپورٹ جاری

جڑانوالہ جلاؤ گھیراؤ میں کتنے چرچ اور مکانات کو نذر آتش کیا گیا؟ رپورٹ جاری

ایک نیوز: جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں نقصانات کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلاو گھیراو کے واقعات میں 19 چرچ جلائے گئے،پرتشدد مظاہروں میں 86 مکانات کی توڑ پھوڑ کی اور جلایا گیا۔کرسچین کالونی میں 2 چرچ اور 29 مکانات کی توڑ پھوڑ اور جلایا گیا،عیسی نگری میں 3 چرچ جلائے، 40 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چک 240 گ ب میں 2 چرچ جلائے، 12 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا۔چک 238 گ ب میں 2 چرچ جلائے اور 5 مکانات کو جلایا گیا، چک 126 گ ب میں 4 چرچ محلہ فاروق پارک اور مہارانوالہ میں 2،2 چرچ جلائے۔ اس  کے علاوہ محلہ کیمپ اور ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب ایک ایک چرچ کو جلایا گیا۔