سانحہ 9 مئی توڑ پھوڑ کیس: 29 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Aug 18, 2023 | 14:59 PM

ایک نیوز: سانحہ 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 29 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو راحت بیکری افشاں چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے کے کیس میں عمران خان کے باڈی گارڈ سمیت 29 کارکنان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں ںذر آتش کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔ جو راحت بیکری افشاں چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے میں ملوث ہیں۔ دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں پی ٹی آئی چیئرمین کے گارڈز بھی شامل ہیں، ملزمان کو پانچ اگست کو زمان پارک سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش ںظر آج ملزمان کو پیش نہیں کیا، عدالت نے 29 ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں