شہباز شریف کی لندن روانگی کا شیڈول منظرعام پر آگیا

شہباز شریف کی لندن روانگی کا شیڈول منظرعام پر آگیا
کیپشن: The schedule of Shehbaz Sharif's London departure has come to the fore

ایک نیوز: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لندن روانگی کا شیڈول منظرعام پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آج رات لاہور سے دبئی اور پھر لندن کے لیے روانگی متوقع ہے۔ پارٹی زرائع کے مطابق سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ روانہ ہوں گی۔ 

سابق وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ 

دوران ملاقات پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم پارٹی قائد کو وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفننگ دے گی، لندن میں پارٹی قائد سے ملاقات میں سابق وفاقی وزرا بھی شامل ہوں گے۔