آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اسٹیو اسمتھ اور اسٹارک انجری کا شکار

Aug 18, 2023 | 13:47 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ساؤتھ افریقاکے خلاف سیریز سے قبل  آسٹریلیا کے دو کرکٹرز   انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹار انجری کی وجہ سے ساؤتھ افریقا سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث  دونوں کھلاڑی ساؤتھ افریقا کیخلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو بائیں ہاتھ کی کلائی میں انجری ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ 4 ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایشیز سیریز سے واپسی کے بعد مچل اسٹارک کو بھی گروئن انجری ہوئی ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈکپ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔ 

آسٹریلین ٹیم  کےچیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ  ہم نے مشورہ کیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کابھارت  میں ٹیم کو جوائن کرنا بہتر رہے گا، اس وقت ہماری ترجیح ورلڈکپ  ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی بھارت  کے خلاف سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ ایشٹن ٹرنر کو شامل کیا گیا ہے ، ایک روزہ میچز میں اسمتھ کی جگہ مارنس لبوشین اور اسٹارک کی جگہ اسپینسر جونسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ  مچل مارش وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت  کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 اگست کو کھیلا جائے گا۔
 
 

مزیدخبریں