ایک نیوز: سائبر کرائم سرکل سکھر نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علی گوہر نامی ملزم کو گھوٹکی سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی تھیں۔ملزم نے قابل اعتراض مواد متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجا جبکہ ملزم متاثرہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش جاری ہے۔