ایک نیوز: جڑانوالہ میں چرچ نظر آتش کرنے کے معاملے پر اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے واقعے پر نوٹس کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق متفرق درخواست سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس میں جمع کرایاگیا۔
متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جڑانوالہ میں ہوئے سفاک واقعے پر نوٹس لے،جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو نظر آتش کیا گیا،عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سماعت کے لیے مقرر کرے۔