ایک نیوز: وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پر نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے اعزاز میں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گارڈ آف آرنز وزیراعلیٰ ہاؤس کی لان میں منعقد کیا گیا ، نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔نگران وزیراعلیٰ نے پولیس کے دستوں کا معائنہ کیا۔ گارڈ آف آنرز تقریب میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، قائم مقام آئی جی پولیس عمران یعقوب منہاس، صوبائی سیکریٹری، سینیئر پولیس افسران شریک ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سلامی کے بعد افسران سے ملاقات کی،چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے نگران وزیراعلیٰ کا افسران سے تعارف کروایا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-18/news-1692345004-1969.mp4