عام انتخابات میں تاخیر پر پیپلزپارٹی ناخوش، اہم بیٹھک کی منصوبہ بندی

عام انتخابات میں تاخیر پر پیپلزپارٹی ناخوش، اہم بیٹھک کی منصوبہ بندی
کیپشن: PPP unhappy over delay in general elections, planning important meeting

ایک نیوز: عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر اتحادی حکومت کا حصہ رہنے والی جماعت پیپلزپارٹی بھی ناخوش ہے۔ جس کے بعد اعلیٰ پارٹی قیادت نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی نے تاخیر سے الیکشن پر آپس میں بیٹھک کا پلان بنا لیا۔ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے لائحہ عمل بنانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ 

پیپلزپارٹی نے پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں سینئر قیادت سرجوڑ کربیٹھے گی۔ 

پیپلزپارٹی نے الیکشن وقت پر کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ بار کی حمایت کرنے پر بھی غور شروع کردیا۔ اس کے علاوہ پیپلزپارٹی نے الیکشن وقت پر کرانے پر اپنی اتحادی جماعتوں سے روابط کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔ 

پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں نے الیکشن کی تاخیر پر اعلی قیادت کو خدشات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔