آئی جی پنجاب کو گالیاں دینے والا پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا،پاگل خانے منتقل

Aug 18, 2023 | 18:21 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں آئی جی پنجاب اور صحافی کو گالیاں دینے والا پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا،پاگل خانے منتقل کردیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-18/news-1692364574-2012.mp4

تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار نشے میں دھت ہو کر صحافی کو انتہائی غلیظ گالیاں دے رہاہے جبکہ صحافی جب آئی جی پولیس کو نوٹس لینے کا کہتاہے تو وہ شرابی پولیس اہلکار آئی جی اور پنجاب پولیس کانام لے کر بھی گالیاں دینا شروع کر دیتاہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریفک وارڈن موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر دھڑا دھڑ بھاری چالان کررہے ہیں جبکہ یہ باوردی پولیس اہلکار جس نے اپنی نیم پلیٹ بھی نہیں لگائی اور بدمعاشی کی۔موٹر سائیکل پر نا نمبر پلیٹ ہے نہ اس شخص نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے، ٹریفک وارڈن اس پولیس اہلکار کو روکنے اور چالان کرنے کی بجائے وہاں کھڑا تماشا دیکھ رہاہے،جب صحافی ٹریفک وارڈن کو چالان کرنے کا کہتا ہے تو وہ وہاں سے آگے پیچھے ہو جا تاہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبر سے لڑنے اور آئی جی پنجاب کو گالیاں بکنے والے پولیس اہلکار کو پاگل خانے منتقل کردیا گیا ہے۔اہلکار کی شناخت کانسٹیبل شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ اسلام پورہ میں تعینات تھا۔ موصوف کو 8 سال قبل کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران گاڑی الٹنے سے سر پر چوٹ لگی تھی۔ جس کے بعد نارمل نہیں رہا تھا۔ بیماری کے باعث 15 روز سے ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر تھا اور وردی پہن کر سڑکوں پر گھوم رہا تھا۔

مزیدخبریں