پشاور: 2 لاکھ ڈالرز میں تاوان مانگنے والے اغوا کار گرفتار

Aug 18, 2023 | 12:31 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پولیس نے دو لاکھ ڈالر کیلئے اغوا کیے جانے والے شہری کو بازیاب کروا کر چار افغان اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اڑان میں مسلسل اضافے کے بعد اغوا کاروں نے پشاور سے مغوی کی بازیابی کے لیے ڈالر کی ڈیمانڈ کر دی۔پشاور شاہ پور کے علاقے سے ایک ہفتے قبل اغوا ہونے والے پراپرٹی ڈیلر شہری کی رہائی کیلئے اغوا کاروں نے دو لاکھ ڈالڑ ڈیمانڈ کررکھے تھے تاہم ایک ہفتے تک زنجیروں میں قید مغوی کو چکمنی پولیس نے بازیاب کروا کر چار اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اغواکاروں نے مغوی کو ایک ہفتے سے زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا

اس دوران تہلکہ خیر انکشاف سامنے آیا کہ پولیس کو اغوا کے اس کھیل میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد ملے، جس پر سی سی پی او نے انکوائری کا حکم جاری کیا اور ایس ایچ او دوازئی کو معطل کردیا ۔

پولیس حکام کے مطابق اغوا کارافغان باشندے ہیں جنھوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے جس کی تفتیش کے لیے نادرا ڈیٹا بیس کومراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں