پی آئی سی لڑائی جھگڑا: ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Aug 18, 2023 | 12:25 PM

ایک نیوز: پی آئی سی ہسپتال میں لڑائی جھگڑا کرنے اور سیکورٹی گارڈ پر تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے مرکزی ملزم علی رضا کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی لڑائی جھگڑا اور سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی۔

پولیس نے مقدمہ میں ملوث خواتین ملزمہ اور مرد ملزمان کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو مؤقف اپنایا کہ ملزمان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے۔ جس کیلئے ملزمان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جاتی ہے۔ 

عدالت نے ملزم علی رضا کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان حسنین، بانو قدسیہ، مریم اور ثمرہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں