ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جوڈیشل افسر کیخلاف سوشل میڈیا پرہرزہ سرائی کرنے والے پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے لندن میں جوڈیشل افسرکی وڈیوز بنائیں اور ان پرحملہ کرنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکار نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچایا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس معاملے میں عادل فاروق راجہ بھی آن لائن متحرک رہے جبکہ پی ٹی آئی لندن کے عہدیدار ہونے کے دعویدار سارا میرگلگتی اورعمران خلیل بھی شریک تھے۔
شایان اور اس کے ساتھیوں نے جوڈیشل افسر کیخلاف پاکستانیوں کو اکسایا، ان کی قانونی ذمہ داری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور انہیں غدار اور ملک فروش کہا۔
ملزمان نے جوڈیشل افسر کیخلاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں مہم چلانے کی اور ان کی زندگی کو جہنم بنانے کی دھمکی دی۔
ایف آئی آر کے مطابق ایسے واقعات سے خوف کی فضا پیدا ہوئی، اس طرح کے اقدامات بھی دہشتگردی کی ایک شکل ہیں۔