ملتان: دادی اور تایا نے 4 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینک دی

ملتان: دادی اور تایا نے 4 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینک دی

ایک نیوز: ملتان میں چار سالہ بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش گٹر میں پھینک دی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جس کے بعد اس کی لاش گٹر میں پھینکی گئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ اس افسوسناک واقعے میں بچی کی دادی اور تایا کے ملوث ہونے کا شبہ ہے جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے گھریلو جھگڑے پر بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔