ایک نیوز: سندھ میں نگراں حکومت کے قیام پرکابینہ میں ایم کیو ایم نے4 وزارتوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نگراں کابینہ میں ایم کیو ایم نے4 وزارتوں کا مطالبہ کر دیا ہے جس کیلئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
کراچی: اجلاس میں نگراں وزرا کے ناموں پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں 5 ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
نگران کابینہ میں ایم کیو ایم کا 4 وزارتوں کا مطالبہ، اہم اجلاس طلب
Aug 18, 2023 | 11:46 AM