پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنیکی درخواست سماعت کیلئےمقرر

Aug 18, 2023 | 11:30 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 جاری کرنے کے معاملے پر براڈ شیٹ کمپنی کی والیم 10 جاری کرنے کی درخواست  میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا۔اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

براڈشیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ براڈ شیٹ نےبرطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔

براڈ شیٹ کمپنی نے سپریم کورٹ سے چیئرمین نیب کو پانامہ پیپرز لیکس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔

براڈشیٹ کمپنی پانامہ جے آئی ٹی والیم 10 کو برطانوی عدالت میں اسے بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

مزیدخبریں