عدالت نے احد چیمہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

Aug 18, 2023 | 11:29 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عدالت نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست منظور  کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے احد چیمہ کو بیرون ملک سرکاری دورے پر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ احد چیمہ نے 20 اگست سے 27 اگست تک سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی ۔

یاد رہے کہ احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں،احتساب عدالت کے جج نے احد چیمہ کی درخواست کو منظور کیا ہے۔

مزیدخبریں