اہم خبر: تحریک طالبان پاکستان نورولی محسود گروپ کا جماعت الاحرار پر وار

Aug 18, 2023 | 11:29 AM

ایک نیوز: تحریک طالبان پاکستان نور ولی محسود گروپ نے خوست میں گل بہادر گروپ پر حملے کے بعد جماعت الاحرار پر وار کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ نور ولی محسود نے اسد آفریدی کو قلعہ سیف اللہ حملے بارے ٹی ٹی پی کے راز افشاء کرنے پر ولایت کے منصب سے فوری ہٹا دیا تھا۔ بعد ازاں مختلف بیانات جاری کرنے پر نورولی محسود نے اسد آفریدی کو راستے سے ہٹانے کیلئے اس کے سر کی قیمت مقرر کی۔ 

کل رات محسود گروپ کے کارندوں نے اسد آفریدی کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ 

واضح رہے کہ جماعت الاحرار کے کمانڈرز نے سربکف مہمند اور عمر خالد خراسانی کے قتل کا ذمہ دار بھی نورولی محسود کو قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں