پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرکے بیشتر غیرملکی کوہ پیماؤں کو بچا لیا

Aug 18, 2023 | 11:22 AM

ایک نیوز: پاک فوج کا کوہ پیماؤں کے لیے ریسکیو آپریشن- بیشتر غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق 17 اگست 2023 کو 1 مقامی گائیڈ، 1 پولش جبکہ 4 برطانوی کوہ پیماؤں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر بری طرح پھنس گئی۔ بتایا گیا ہے کہ 4 برطانوی کوہ پیماؤں کو برف پوش پہاڑی سلسلہ کنکورڈیا کے مقام جبکہ 1 پولش کوہ پیما بشمول مقامی گائیڈ کو شگر کے مقام تقریباً 1700 فٹ کی بلندی سے ریسکیو کیا گیا۔

برطانوی کوہ پیماؤں میں مسٹر جارج ہرسٹ، مسٹر ڈیوڈ کوپ، مسٹر سٹیفن ریان اور مسٹر ڈیرن کوربی شامل ہیں جبکہ پولش کوہ پیما کا نام مسٹر ایڈم ہے جو مقامی گائیڈ محمد اقبال کے ہمراہ تھے۔

اطلاع ملنے پر پاک فوج کی طرف سے  فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ تمام کوہ پیماؤں کو  شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا جن کو سانس لینے میں شدید دشواری کا مسئلہ تھا۔

ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے کوہ پیماؤں کو بچا کر ایک نئی مثال قائم کی۔ غیر ملکی کوہ پیما پاک فوج کے مشکور اور ان کی کاوشوں کے معترف ہیں۔

مزیدخبریں