فحش ڈانس کیس میں نامزد اداکاراؤں کی عبوری ضمانت منظور

Aug 18, 2023 | 11:20 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سیشن کورٹ نے فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کی 2 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی آڑ میں فحش ڈانس کرنے والی دو اداکاراؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعدسی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا دونوں ڈانسرز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

اداکارہ کہکشان عرف پائل چوہدری اور شمع رانا نے لاہور کی سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔عدالت نے پائل چوہدری اور شمع رانا کی عبوری ضمانت 2 ستمبر تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے،دونوں اداکاروں کیخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں