ایشیا کپ، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا

Aug 18, 2023 | 11:15 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز :سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 34 سالہ لاہیرو تھریمانے کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے لیے اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا۔

  سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہا کہ لاہیرو تھریمانے کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور سری لنکا کرکٹ میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔لاہیرو تھریمانے نے سری لنکا کیلئے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

مزیدخبریں