مودی سرکار کے راج میں کم عمر مسلمان بچے بھی ہندوانتہاپسندوں کے نشانے پر

Aug 18, 2023 | 11:10 AM

ایک نیوز: مودی کے ہندوستان میں کم عمر مسلمان بچے بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد میں چھٹی جماعت کے طالب علم پر استاد نے بہیمانہ تشدد کرڈالا۔

گیارہ سالہ ارباز کو انتہا پسند ہندو استاد نے ہندی کی کتاب سکول نہ لانے پر پیٹ ڈالا۔ شدید تشدد سے معصوم بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ جو کہ اسپتال میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچر بچے کو تھپڑوں، گھونسوں اور لاتوں سے مارتا رہا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کی گردن پر گلہ گھونٹنے کے نشانات بھی ہیں۔

اسکول انتظامیہ نے معاملہ دبانے اور رفع دفع کرنے کے لیے والدین پر دباؤ ڈالا ہے۔

مزیدخبریں