ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنیاں موت بانٹنے لگیں

ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنیاں موت بانٹنے لگیں
کیپشن: Indian pharmaceutical companies began to share the death

ایک نیوز: ازبکستان میں ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کیخلاف تفتیش میں شرمناک انکشافات ہوئے ہیں۔ بھارتی دوا ساز کمپنی کے سی ای او نے اپنے ملک کی کمپنی میریون بائیوٹیک سے غیرمعیاری کھانسی کے سیرپ کا ٹھیکہ کیا، زیادہ منافع کے لالچ میں میریون بائیو ٹیک نے سیرپ میں کیڑے مار دوائی میں استعمال ہونے والے اجزا ڈال دیے۔ ازبکستان درآمد پر33 ہزارڈالررشوت دے کر کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروا لیا۔ بھارتی کمپنی کے سی ای او کورامیکس پرتارسنگھ نے رشوت دینے کا اعتراف بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق ازبکستان میں ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کے خلاف تفتیش کے دوران شرمناک انکشافات ہوئے ہیں۔ کورامیکس کمپنی کے بھارتی نژاد سی ای او نے اپنے ہی ملک کی کمپنی میریون بائیو ٹیک سے غیر معیاری کھانسی کے سیرپ کا ٹھیکہ کیا، زیادہ منافع کی ہوس میں میریون بائیو ٹیک نے سیرپ میں کیڑے مار دوائی میں استعمال ہونے والے اجزا ڈال دئیے۔ 

ازبکستان درآمد پر 33 ہزار ڈالر رشوت دے کر کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروا لیا، سی ای او کورامیکس پرتار سنگھ نے رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔ 

یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے ازبکستان میں 65 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ 

ازبک حکام کے مطابق کورامیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کیلئے شربتوں کی قیمت بھی زیادہ ظاہر کی، اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد امریکہ، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے ہندوستانی کمپنی میریون بائیو ٹیک کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔