پاکستان بین المذاہب فورم کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس: پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Aug 18, 2023 | 11:04 AM

ایک نیوز: پاکستان بین المذاہب فورم کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور جلاوٴ گھیراوٴ پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ جناح کا گھر ایک قومی اثاثہ تھا ، جسے انتہائی بے دردی کے ساتھ نذرِ آتش کردیا گیا۔ وفد نے ارباب اختیار سے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بین المذاہب فورم کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔ وفد نے جلاوٴ گھیراوٴ پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناح کا گھر ایک قومی اثاثہ تھا جسے انتہائی بے دردی کے ساتھ نذرِ آتش کردیا گیا۔ 

شرپسندوں نے صرف جناح ہاؤس نہیں بلکہ قومی وقار کو نقصان پہنچایا ہے، شرپسندوں نے قائداعظم کی یادگار کا جو حشر کیا ہے وہ دیکھ کر دل خون کے آنسو رورہا ہے، ‘یہاں آ کے جب دیکھا تو پتہ چلا کے جناح کے گھر کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا گیا ہے۔ 

وفد کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے سے دل کو بہت تکلیف پہنچی، ہم پاکستان کی آزاد فضاوٴں میں سانس لے رہے ہیں۔ اس لیے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، ہمارے قائد محمد علی جناح جیسا کوئی لیڈر پیدا نہ ہوسکا اور ہم نے اسی کے گھر پر ایسا حملہ کیا کہ ان کے دستاویزات اور نوادرات سب کو جلا دیا۔ 

ہم خواہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں لیکن ہماری خودی پاکستان کی خودی کے لیے ہونی چاہئے، وفد کے شرکاء نے پرزور الفاظ میں واقعے کی مذمت کی اور ارباب اختیار سے ذمہ داروں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مزیدخبریں