ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کیلئے 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

Aug 18, 2023 | 11:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کی پیشگوئی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کےسابق کپتان اور مسٹر 360 نے اپنے یوٹیوب چینل پر دلچسپ سیشن رکھا جس میں ڈی ویلیئرز نے ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرنے والی ٹیموں کی فہرست ترتیب دی ہے۔

ڈی ویلیئرز نے  کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جبکہ میزبان بھارت ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے۔ڈی ویلیئر زنے کہا کہ پروٹیز کا اسکواڈ بہت اچھا ہے لیکن تھوڑا نہ تجرنہ کار ہے، مجھے معلوم ہے ہمارے کوچ روب والٹر کیا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر گلین میک گرا، انگلش کپتان آئن مورگن نے بھی پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی۔

مزیدخبریں