ایک نیوز:سپریم کورٹ میں نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ 25 اگست کو سماعت کرے گا،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ نیب نے احد چیمہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔