مریم نواز،رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

مریم نواز،رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: مریم نواز،رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں مریم نواز شریف اور رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا تاہم بینچ میں جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بینچ 23 اگست کو رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔اس حوالے سے عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔